کروڑ لعل عیسن ۔ تحصیل آفس کے محافظ خانہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ,فائر بریگیڈکے عملہ نے آگ پر قابو پالیا ریکارڈ جلنے کاخدشہ

 

کروڑ لعل عیسن (لیہ نیوز)تحصیل آفس کروڑ کے محافظ خانہ میں وولٹیج کے کمی بیشی وشارٹ سرکٹ اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے محافظ خانہ میں موجود ریونیو ریکارڈ سمیت دیگر سرکاری کاغذات جل گئے اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تنویر یزدان خان تحصیلدار بشیر احمدوفائر برگیڈ کاعملہ موقع پر پہنچ گیافائر بریگیڈکے عملہ نے آگ پر قابو پالیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی چھان بین پر معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے سے مساوی ریکارڈ اور زرعی بنک کے قرضہ جات کی زرعی پاس بکیں جل گئیں ریکارڈ کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے جبکہ احاطہ تحصیل میں کام کرنے والے ایک.شخص کی فوٹو سٹیٹ مشین بھی جل گئی اے سی کروڑ نے بتایا کہ شارٹ سرکٹ اوربرقی رو کے وولٹیج کی کمی و زیادتی کی وجہ سے تحصیل آفس کی وائرنگ میں آگ لگی تحصیل آفس میں 1982ء سے آگ لگنے کااپنی نوعیت کاپہلاواقعہ ہے

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *