لیہ ۔لیہ مائنر اڈا مجاہد آباد کے مقام پر نہر کا پشتہ کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑ نے سے فصلات کا نقصان ، ہرسال یہاں سے پشتہ ٹوٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلات کا نقصان ہوتا ہے۔علاقہ مکین

لیہ(لیہ نیوز)گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لیہ مائنر اڈا مجاہد آباد کے مقام پر پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑ گیا ،نزدیکی فصلات کا نقصان،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کا شگاف پر کردیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لیہ مائنر اڈا مجاہد آباد کے مقام پر نہر کا پشتہ کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے نزدیکی رقبہ میں کاشت شدہ 5ایکڑ کپاس کی فصل نہر کے پانی کی وجہ سے تباہ ہو گئی ،نہر کا پشتہ ٹوٹنے پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹوٹے پشتہ کو مرمت کرکے بند کردیا علاقہ مکینوں اللہ وسایا،محمد بخش،عمران احمد،رمضان علی،شبیر حسین ،اللہ ڈیوایا و دیگر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ مائنر کا پشتہ یہاں پر عرصہ دراز سے کمزور ہے جس کے بارے محکمہ نہر کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن کبھی بھی شنوائی نہ ہوئی انہوں نے کہا کہ ہرسال یہاں سے پشتہ ٹوٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلات کا نقصان ہوتا ہے

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *