
لیہ(لیہ نیوز)سستے رمضان بازاروں کے ذریعے صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد نوش کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کی منظم بنیادوں پر مانیٹرنگ بھی جاری ہے ،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سستارمضان بازار کوٹ سلطان کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،جی اے آر محمد سلمان تنویر ،نائب تحصیل دار محمد یونس ہنجرا ،مارکیٹ کمیٹی اور ضلع کونسل کے حکام بھی موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں ،پھلوں ،گوشت ،آٹے ،چینی، مشروبات کے سٹالوں کا معائنہ کیااوربازار کے اختتام تک اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی انتظامات وصفائی کا بھی جائزہ لیا۔انچارج سستے رمضان بازار محمد یونس ہنجرا نے اشیائے خوردنوش کی رسدو طلب کے مطابق فراہمی اورڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر ی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Layyah News Layyah News