لیہ ۔چیئرمین پنجاب بیت المال چوہدری زاہد عزیز گجر ایڈووکیٹ کی صدارت میں تعارفی اجلاس ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرو سیکرٹری بیت المال ظفر اقبال کھارا، وائس چیئرمین بیت المال چوہدری سمیر اشرف ،ممبران چوہدری عرفان الحق،ڈاکٹر ندیم صادق،جام کرم الہی کی شرکت ، ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی ضلع لیہ کے پاس این جی اوز کے ذریعے کام کروانے کی مد – لیہ نیوز

 

لیہ(لیہ نیوز) موجودہ حالات میں غربت،افلاس اور معاشی بدحالی کا شکار لوگوں کازندگی گزارنا بے حد دشوار ہو چکا ہے،ہم نے انتہائی شفاف انداز سے میرٹ پر کام کر کے مستحقین کی خدمت کر نی ہے،اعتماد کرنے اور ذمہ داریاں سونپے جا نے پروزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف،ضلع لیہ کے اراکین اسمبلی و(ن) لیگی لیڈرشپ کا مشکور ہوں، فرائض منصبی کی درست ادائیگی کیلئے حکومت و افسران بالا کے ساتھ ساتھ اللہ اور اسکے رسولؐ کی عدالت میں بھی جوابدہ ہیں،یہ بات چیئرمین پنجاب بیت المال ضلع لیہ چوہدری زاہد عزیز گجر ایڈووکیٹ نے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔(لیہ نیوز)اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرو سیکرٹری بیت المال ظفر اقبال کھارا، وائس چیئرمین بیت المال چوہدری سمیر اشرف ،ممبران چوہدری عرفان الحق،ڈاکٹر ندیم صادق،جام کرم الہی،حاجی احمد بخش اور غزالہ اعجاز نے شرکت کی۔ چیئرمین چوہدری زاہد عزیز گجر نے کہا کہ ضلع لیہ جیسے پسماندہ علاقہ میں غربت کی شرح زیادہ ہے اور قیادت نے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے۔پنجاب گورنمنٹ سے بیت المال ضلع لیہ کے فنڈز میں اضا فے کی خصوصی درخواست کریں گے۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و سیکرٹری بیت المال ظفر اقبال کھارا نے رولز آف بزنس سے آگاہ کیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ(لیہ نیوز) ڈسٹرکٹ بیت المال کمیٹی ضلع لیہ کے پاس این جی اوز کے ذریعے کام کروانے کی مد میں اٹھارہ18لاکھ روپے کے فنڈز موجود ہیں جو کہ لیہ ڈسٹرکٹ میں رجسٹرڈ67غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے بمطابق بائی لاز استعمال کیے جا سکتے ہیں اسی طریق بیواؤں،یتیموں،غریبوں و نادار افراد کی مالی معاونت کی مد میں ساڑھے پانچ لاکھ روپے کے فنڈز موجود ہیں اور حکومت نے حکومت نے معذوروں کیلئے مالی امداد کا خصوصی کوٹہ رکھا ہے جس کے تحت تین لاکھ پینسٹھ ہزار روپے موجود ہیں جو مستحق معذوروں میں تقسیم کئے جائیں گے۔ اس طرح تعلیمی گرانٹ سے مستحق ذہین طلباء و طالبات کو وظائف دینے کی مد میں9 لاکھ روپے موجود ہیں جبکہ میرج گرانٹ کے تحت یتیم و مستحق غریب بچیوں کی شادی کیلئے جہیز فنڈ کی مد میں9لاکھ روپے ہیں اور غریبوں کے علاج معالجہ کیلئے بھی گیارہ لاکھ روپے کے فنڈز پنجاب بیت المال لیہ کے پاس موجود ہے (لیہ نیوز)۔مزید برآں مختلف ڈونیشنز اور بینک پرافٹ کے بھی آٹھ لاکھ روپے ہیں جن کے استعمال کے لیے صوبائی حکام سے اجاز ت کے لیے مراسلہ لکھا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المال کمیٹی کو پہلے سے زیادہ با اختیار بنا یا گیا ہے اور تمام تر امور کیلئے ایک خصوصی سکروٹنی کمیٹی بھی بنا ئی جا ئیگی۔وائس چیئرمین چوہدری سمیر اشرف ، مسز غزالہ اعجازکے علاوہ دیگر ممبران نے بھی اظہار خیال کیا۔

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *