Jamshed Dasty

جمشید دستی اس خطے کی حقیقی قیادت ،ان کی گرفتاری جنوبی پنجاب سے زیادتی ہے :محمدصابر عطاء فنانس سیکرٹری عوامی راج پارٹی لیہ نیوز

Jamshed Dasty

چوک اعظم( لیہ نیوز) جمشید دستی اس خطے کی حقیقی قیادت ،ان کی گرفتاری جنوبی پنجاب سے زیادتی ہے ۔اس کاخمیازہ آئندہ الیکشن میں ن لیگ کو بھگتے گی اِن خیالات کا اظہار پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی فنانس سیکرٹری محمد صابر عطاء ،عوامی تحریک کے صوبائی آرگنائزر علامہ قمر عباس دھول ،تحریکِ انصاف کے راہنماء و کونسلر خالد محمود آرئیں ،سابق سٹی صدر تحریکِ انصاف غفار خان ،شہری اتحاد کے صدر محمد عمر شاکر نے نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر یاد گار چوک پر اختتام پزیر ہوئی ۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران بھوکلا گتئے ہیں اور قانون کی دھجیاں اڑٓ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ جمشید دستی نے کوئی بھی ایسا جرم نہیں کیا جس کی اسے سزا دی جا رہی ہے ۔اس خطے کے جاگیرداروں کو صوبائی وزیر امانت اللہ شادی خیل کے ایماء پر وارہ بندی کا فرضی شیڈول بنا کر پانی دیا جا رہاہے ۔ایکسئین مظفر گڑھ اس پانی کا باقاعدہ بھتہ وصول کرتا ہے انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے پانی بند کیا ہواہے ،انہوںنے کہا کہ جمشید دستی کے خلاف قائم کیے گئے مقدات غلط اور جھوٹے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ ماڈل ٹائون کے سانحہ میں قتل ہونے والے افردا کے میاں شہباز شریف اوررانا ثناء اللہ ملزم ہیں ان کے خلاف تو کوئی قانون حرکت میں نہیں آتا لیکن غریبوں کے نمائندے کے لیے قانون حرکت میں آگیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے سپیکر نے اگر پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں تو جمشید دستی کو اجلاس میں کیوں نہیں پیش کیا جاتا ۔یہ حرکت سراسر غیر قانونی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس خطے کو پہلے ہی محروم رکھا گیا ہے اور اب یہاں کی اصل قیادت کو قید کر کے یہاں کے باسیوں اور سیاست دانوں کے منہ پر تھپڑ مارا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس خطے کے سیاست دانوں کو جمشید دستی کی حمائیت میں سڑکوں پر آنا چاہیے کیو ں کہ میاں برداران اس خطے کے تمام سیاست دانوں کا یہی حشر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کیہ چیف جسٹس از خود نوٹس لیں اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھی حرکت میں آئیں ۔ریلی میں ڈاکٹر افضل ندیم سیال ،چوہدری عنصر سندھو ،عثمان رندھاوا،فیصل گورایہ ،غلام عباس سندھو ،آصف بشیر ،اختر سواگ ،اللہ داد کھرل ،بلال اچلانہ ،ظفر تھہیم ،رمضان جانی ،عامر اقبال ،روشننیازی ،افتخار عطاء اللہ ،حضرت خان ،ندیم بھرانی ،رفعت محمود ،نادر عطاء ،امانت لاہوری ،رانا محمد اعظم اور دیگر نے شرکت کی ۔

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *