لیہ جمشید دستی پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،حکمرانوں نے ہلاکو خان اور چنگیز خان کی یاد تازہ کر دی:چوہدری اصغر علی گوجر

کوت سلطان(لیہ خبر نگار) جمشید دستی پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،حکمرانوں کے خلاف آواز اٹھانے پر انہیں ناحق پابند سلاسل رکھا جا رہا ہے ،حکمرانوں نے ہلاکو خان اور چنگیز خان کی یاد تازہ کر دی ، ان خیالات کاا ظہارجماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری اصغر علی گجر نے پریس کلب کو ٹ سلطان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہے ہیں جس پر چیف جسٹس آف پاکستان ، آرمی چیف نوٹس لیں،وسیب کی غیور عوام جمشید دستی کی گرفتاری اور ظلم پر ان حکمرانوں سے ضرورحساب لے گی، انہوںنے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم جمشید دستی کے ساتھ ہیں اور عوام کے حق میں آواز اٹھانے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے بات چیت ہوئی ہے وہ سینیٹ میں جمشید خان دستی کی ناحق گرفتاری اور جھوٹے مقدمات کے خلاف آواز بلند کریں گے ۔

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *