
کراچی (لیہ نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ عمران خان نے کبھی بھی سخت الفاظ استعمال نہیں کیے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ پارٹی کے ساتھ اختلافات آ گئے ہیں جس میں میرا کوئی قصور نہیں بلکہ اس کی ذمہ دار لیڈر شپ ہے ،عمران خان نے کبھی میرے میرے ساتھ سخت الفاظ کا استعمال نہیں کیا ۔ان کا کہناتھا کہ عمران خان با صلاحیت لوگوں سے حسد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کی سیٹ عوام کی امانت ہے اور میں اسے ن لیگ یا پی ٹی آئی کے خلاف استعمال نہیں کروں گی بلکہ عوامی مسائل کو سامنے لانے کیلئے استعمال کروں گی
Layyah News Layyah News