
کوٹ سلطان(لیہ نیوز) پہاڑ پور مائنر میں شگاف پڑنے سے گھر اورفصلات زیر آب،مکین سراپا احتجاج ، تفصیل کے مطابق پہاڑ پور مائنر میں اچانک شگاف پڑ نے سے پل شیخ والی اور اس سے متصل مکینوں کو شدید نقصان پہنچا ، مکینوں محمد صدیق خان بلوچ ،محمد اعظم ،محمد رمضان ،محمد اقبال ،نادر عباس ،محمد اسلم اور محمد نواز نے بتایا کہ اسی جگہ سے مسلسل ہر سال نہر ٹوٹ جاتی ہے گر محکمہ انہار نے آج تک توجہ نہیں دی محکمہ انہار کا عملہ اور بیلدار ادھر رخ نہیں کرتے جس سے ہر سال لاکھوں روپے مالیت کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ،انہوں نے محکمہ انہار کے افسران اور ڈپٹی کمشنر لیہ سے نوٹس لینے اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Layyah News Layyah News