لاہور بھارت اور پاکستان کے درمیان اتوار کے روز ٹاکرا ہونے جارہاہے اور یہ بات بھی طے ہے کہ اس میچ کو نہ صرف بھارت اور پاکستان کے شائقین کرکٹ بلکہ پوری دنیا سے لوگ انتہائی دلچسپی سے دیکھتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 3 مقابلے ہوئے جس میں 2 مرتبہ پاکستان کو اور ایک مرتبہ بھارت کو جیت نصیب ہوئی۔ان میچوں میں محمد یوسف 2 میچ کھیل کر 168رنز کے ساتھ اب تک کے ٹاپ اسکورر ہیں جب کہ شعیب ملک نے 3 میچوں میں 150رنز بنائے ہیں۔ اسی طرح بولنگ میں پاکستان کے رانا نوید الحسن نے 2 میچز میں 6 وکٹیں اور راولپنڈی ایکسپریس یعنی شعیب اختر نے ایک میچ 4 وکٹیں حاصلکیں۔