پاکستان نے چیمپینز ٹرافی میں کوئی میچ کھیلے بغیر ہی نیا ریکارڈ قائم کر دیا، پہلی ٹیم بن گئی جس نے۔۔۔

 
برمنگھم پاکستان کرکٹ ٹیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپینز ٹرافی میں کوئی میچ کھیلنے سے پہلے ہی ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ معروف آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی سکواڈ میں 2 ایسے کھلاڑیوں کو شامل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے جنہوں نے تاحال ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز نہیں کیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں فہیم اشرف اور فخر زمان 2 ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا تاہم دونوں میں سے کسی ایک کھلاڑی یا پھر دونوں کا ہی بھارت کے خلاف ڈیبیو ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ میں فہیم اشرف کو شامل کئے جانے کے امکانات زیادہ ہیں کیونکہ بنگلہ دیش کے خلاف عمدہ کارکردگی کی بدولت وہ سلیکٹرز کی نظروں میں ہیں جبکہ فخر زمان کا بھی ٹورنامنٹ میں ڈیبیو ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ پی سی بی کا افغان کرکٹ لیگ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کو این اوسی جاری نہ کرنے کا اعلان
پاکستان کے علاوہ ٹورنامنٹ میں شامل صرف بنگلہ دیش ہی ایسی ٹیم ہے جس میں کوئی نیا کھلاڑی شامل کیا گیا ہے اور سنزامل اسلام کو موقع دیا ہے جو اس سے قبل کوئی ون ڈے نہیں کھیلے۔ ٹورنامنٹ میں شریک دیگر 6 ٹیموں کے سکواڈ میں کوئی بھی ایسا کھلاڑی شامل نہیں جس نے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہ کھیلا ہو۔

About admin

Check Also

Layyah News

انگلینڈ کو شکست دیکر پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

لیہ نیوز کارڈف: پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *