ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے کار آمد افراد ی قوت کے حصول کیلئے تربیتی سیشن کرائے جارہے ہیں

لیہ(لیہ نیوز) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی ہدایت پرپری فلڈانتظامات کے سلسلہ میں سرکاری اداروں کی معاونت کے لیے غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعے ریسکیو ریلیف سرگرمیوں کی موثر ادائیگی کے لیے ٹرینڈ و کارآمد افرادی قوت کے حصول کے لیے رضا کاروں کے تربیتی سیشن مربوط بنیادوں پر کرائے جارہے ہیں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ سیفٹی آفیسر 1122عنایت بلوچ نے غیر سرکاری تنظیموں سویل ،آس ،عوامی ،سیوا ،یوتھ ایجوکیشنل کے تحت ایمرجنسی رسپانس کے لیے مختلف یونین کونسلوں کے تربیتی سیشن کے موقع پر کہی۔اس موقع پر ریسکیو سرگرمیوں کو بھر پور طور پرادا کرنے کے لیے ضلعی سطح کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم کو فرسٹ ایڈ ،آفات میں فوری ایکشن ،کیمونٹی رسپانس،اپنی مدد آپ ،ڈوبتے افراد کو نکالنے کے بارے میں نقشوں ،چارٹوں ،لیکچر اور عملی مظاہرہ کے ذریعے بھر پور ٹریننگ دی گئی۔ٹریننگ کے عمل کو ریسکیو 1122کے مقرر ہ معیار و انسڑومنٹ کی مدد سے ماسٹرٹرینرز عنایت بلوچ ،محمد سلیم دانش ،قمر الزمان اور سیف اللہ نے سرانجام دیے۔تربیتی سیشن میں یونین کونسل جکھڑسے غلام شبیر ،محمد اسماعیل اور غلام فرید کی ٹیموں ،یونین کونسل شادو خان سے منظور حسین،یونین کونسل سمرا نشیب سے عطا محمد ،یونین کونسل بکھری احمدخان سے عبدالغفور ،یونین کونسل کوٹلہ حاجی شاہ سے غلام یاسین ،ریاض احمد ،بیٹ وساواشمالی سے محمد عمران جبکہ یونین کونسل سہووالا سے خضر عباس کی ٹیموںنے حصہ لیا۔ٹریننگ کے اختتام پر یونین کونسلوں کی ٹیموں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فرسٹ ایڈ بکس بھی دیے گئے۔

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *