لیہ ۔پنجاب گورنمنٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں لیہ شہر میں سیوریج اور ٹف ٹائل کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص ۔ ایم پی اے لیہ چوہدری اشفاق احمد

لیہ(لیہ نیوز )، لیہ شہر کا دیر ینہ مسئلہ سیوریج ،ٹف ٹائل کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ اے ڈی پی میں شامل ،جولائی میں کام کا آغاز متوقع، لیہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں:(لیہ نیوز ) چوہدری اشفاق احمد، تفصیلات کے مطابق ایم پی اے لیہ چوہدری اشفاق احمد کی کوششوں رنگ لے آئیں اور لیہ شہر کے دیرینہ مسئلہ سیوریج جس کی وجہ سے شہر بھر میں گندے پانی کا راج ہے کے حل کیلئے پنجاب گورنمنٹ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں لیہ شہر کیلئے سیوریج اور ٹف ٹائل کیلئے 30 کروڑ روپے کی گرانٹ رکھ دی ہے جس سے لیہ شہر میں سیوریج اور ٹف ٹائل لگائیں جائیں گے۔(لیہ نیوز ) ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے نمائندہ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ لیہ شہر میں سیوریج کا مسئلہ سب سے بڑا تھا جس کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کمال مہربانی کرتے ہوئے 35 کروڑ روپے کی گرانٹ موجودہ بجٹ میں رکھ دی ہے جس سے سیوریج کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں انشاء اللہ کام کا آغاز ہو جائیگا۔ جبکہ حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے تمام کوششیں جاری ہیں ۔ عوام سے کئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔(لیہ نیوز )

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *