
لیہ سی آئی اے سٹاف لیہ کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیر ا تنگ ،منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈائون ،ملزم کو گرفتار کرکے 52بوتل ولایتی شراب بر آمد کر لی مقدمہ کا اندراج ،فیاض احمد انچارج سی آئی اے ۔عوام الناس کی طرف سے زبر دست پذیرائی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اولیہ ناصر مختار راجپوت کے وژن جرائم سے پاک معاشرے کی بار آوری میں سی آئی اے پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے ملزم شاہد مسیح کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 52لیٹر ولایتی شراب برآمد کرلی ،ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا اس موقع پر انچارج سی آئی اے فیاض احمد نے گفتگو کر تے ہوئے بتلایا کہ ڈی پی او لیہ کی ہدایات کی روشنی میں سی آئی اے سٹاف لیہ پولیس جرائم اور منشیات کے خاتمے کیلئے سر گرم عمل ہے اور معاشرے سے منشیات کے خاتمے کا عزم کیا ہوا ہے ڈی پی او لیہ نے اس کامیاب کا روائی کرنے پر سی آئی اے ٹیم کو شاباش اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دیے۔