
لیہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ ناصر مختار راجپوت نے سب انسپکٹر عظمت اللہ جو کہ بطور پی ایس او ٹو ڈی پی او ،ڈسٹرکٹ انچارج سکیورٹی ،انچارج ٹریننگ برانچ کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو بطور ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس لیہ تعینات کر دیا گیا ہے جوکہ بطور ترجمان ضلعی پولیس لیہ بھی اپنے فرائض سر انجام دیں گے عظمت اللہ سب انسپکٹر نے بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محکمہ پولیس کو جوائن کیا محکمانہ کورسزا متیازی نمبرو ں سے پاس کر چکے ہیں قبل ازیں مختلف کلیدی عہدوں پر فائز رہ چکے محکمانہ امور کے علاوہ تعلقات عامہ میں بھی مہارت رکھتے ہیں۔