
بھرتی برائے کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ کےلئے فارم بھرتی کی تقسیم کا عمل شروع ،خصوصی کاﺅنٹر کا قیام ،آنے والے امیدوار ان کےلئے بہترین سہولیات کی فراہمی ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
تفصیلات کے مطابق سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں کانسٹیبلان کی بھرتی کےلئے فارم کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں ضلعی پولیس آفیسر کے دفتر میں سپیشل کا ﺅنٹر کا قیا م عمل میں لایا گیا ہے جہا ں پر آنے والے امید واروں کےلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ فول پروف سکیورٹی کو بھی یقینی بنا یا گیا ہے ضلع لیہ کے رہائشی مرد حضرات جن کی تعلیم میٹرک (50%نمبر )،عمر 18سے 22سال تک ہو درخواست دینے کے اہل ہیں فارم بھر تی مبلغ 50روپے کے عوض دفتر پولیس سے دفتر ی اوقات میں حاصل کیے جا سکتے ہیں