Home / Layyah News / لیہ ۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ کرپشن تحقیقات مکمل، دو اشخاص کیخلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار.لیہ نیوز

لیہ ۔ڈرائیونگ لائسنس برانچ کرپشن تحقیقات مکمل، دو اشخاص کیخلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار.لیہ نیوز

Layyah News

لیہ(لیہ نیوز )ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے حوالہ سے کرپشن تحقیقات مکمل،تھانہ سٹی میں دو اشخاص کیخلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار،مقدمہ کی تمام پہلوو?ں سے تفتیش کی جائے گی،ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا میرٹ پر یقینی بنایا جائے گا، ترجمان لیہ پولیس عرفان فیض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر) محمد علی ضیا نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے پائی جانیوالی بے قاعدگیوں کی نشاندہی پر سختنوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چوبارہ ملک تنویر جن کے تبادلہ ہو جانے پر بعد ازاں ڈی ایس پی لیگل محمد اصغر اولکھ کو تحقیقات کرنیکا حکم دیا تحقیقات کا پراسس مکمل ہو جانے پر محمد کاشف , ا?غا محمد شاہ کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ نمبر 313/17 زیر دفعہ 420/468 تعزیرات پاکستان درج کر کے ملزم محمد کاشف کو گرفتار کر لیا گیا ہے ترجمان پولیس نے کہا کہ مقدمہ کی تمام پہلوو?ں سے تفتیش کی جائے گی اور اگر کوئی سرکاری اہلکار ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لاء جائے گی جبکہ مقدمہ میں ملوث دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہیہیں ترجمان نے کہا کہ ڈی پی او لیہ کی شفاف اور میرٹ پالیسی کے وڑن کو یقینی بنایا جائے گا شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا میرٹ پر ہی کیا جائے گا یاد رہے کہ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کو مکمل طور پر کمپیوٹر رائزڈ کیا جا چکا ہے

About admin

Check Also

Layyah News

jeep rally and news updates

plz subscribe our channel and like video if y like. also visit, https://www.youtube.com/channel/UChmRZcN1guSi8yhbWU0l4pg Play All …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *