Home / قومی خبریں / حلفاً کہتاہوں، عمران خان نے کہاکہ جسٹس تصدق جیلانی کے بعدآنیوالا جج اسمبلی تحلیل کردے گا: جاوید ہاشمی
Layyah News

حلفاً کہتاہوں، عمران خان نے کہاکہ جسٹس تصدق جیلانی کے بعدآنیوالا جج اسمبلی تحلیل کردے گا: جاوید ہاشمی

Layyah News

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہاکہ وہ جو کچھ بھی کہیں گے ، سب حلفاً ہوگا، میں نے کبھی کسی عہدے یا اقتدار کی سرے سے دعاہی نہیں کی لیکن عمران خان نے دھرنے سے قبل مجھے یہ کہاتھاکہ جسٹس تصدیق جیلانی کے بعد جو جج صاحب آرہے ہیں، وہ پارلیمنٹ تحلیل کردیں گے اور نوازشریف مستعفی ہوجائیں گے جس پر میں نے کہاکہ یہ بات آئین سے بالاتر ہے ، آپ سمجھنے کی کوشش کریں۔ان کاکہناتھاکہ عمران خان ججوں اور عدلیہ کانام بار بار لیتے رہے ، رات کو بھی بولا کہ جسٹس آصف کھوسہ نے ریکوئسٹ کی کہ میرے پاس لے کر آﺅ، یہ کیسا جج ہے جو عدالت میں بیٹھ کریہ بات کہتاہے، جوڈیشل کونسل کے اندر جسٹس کھوسہ صاحب کو لے جاناچاہیے ، کیوں ایسے آدمی کو کہہ رہے ہیں ۔

ہنگامہ خیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ اُنہوں نے کعبہ میں اس جگہ تین دفعہ نماز پڑھی جہاں حضور نے نفلیں پڑھیں، اکیلے کھڑے ہوکر بھی کبھی عہدے کی لالچ نہیں رکھی اور نہ ہی کبھی دعا کی کہ وزیربنوں یا کوئی اور عہدہ ملے ، اللہ اور اس کا رسول جانتاہے ، یہی دعا مانگی کہ یااللہ قوم کو کامیابی دے، غریب کی آواز کو بڑے سے بڑے ایوان تک پہنچانے کی ہمت دے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ عمران خان نے کہاتھاکہ تصدیق جیلانے کے جانے کے بعد جو جج آرہے ہیں، نصرمن اللہ ،وہ آکر پارلیمنٹ ڈیزالو ہوجائے گی ، نوازشریف مستعفی ہوجائے گی تو میں نے کہاکہ یہ بات آئین سے بالاتر ہے ۔ خان صاحب آپ آئین کو سمجھنے کی کوشش کریں، مارشل لاءلگ گیا تو عدالت اپنی حکومت بنائے گی توعمران خان نے کہاکہ وہ تین مہینے بیٹھیں گے ، مہینے یا ڈیڑھ کے اندر اگست ، ستمبر کے آخر میں انتخاب ہوجائیں گے اور انتخابات میں حکومت ہماری بن جائے گی کیونکہ مقابلے میں آنے کی کوئی جرات نہیں کرسکے گا،ہماری حکومت آجائے گی ۔
جاوید ہاشمی کاکہناتھاکہ عارف علوی، شیریں مزاری اور شفقت محمود کی موجودگی میں یہ باتیں ہوئی اور ان کے سرپر بھی قرآن مجید رکھ کر آپ پوچھ سکتے ہیں، انہوں کے مجھے کہاکہ خان سے ملیں، وہ پارلیمنٹ پر حملے کے لیے تیار بیٹھا ہے ، عمران خان کو سمجھانے گیاتو اس نے آگے سے یہ بات کہی کہ جج اسمبلی تحلیل کردیں گے

 جاوید ہاشمی کے مطابق عمران خان کے جواب پر انہوں نے سمجھانے کی کوشش کی کہ اگر ججوں کی حکومت آبھی گئی تو انہیں اپنے تحفظ کی ضرورت ہوگی ، ہم ایئرمارشل اصغر خان کیساتھ تھے، ضیاءکے حق میں بیان دیئے ، فوج آگئی ، ہم خوش تھے لیکن انہوں نے اصغر خان کو اٹھا کر پھینک دیا، آج وہ تحریک انصاف کیساتھ ہیں لیکن وجود ہی نہیں ہے ، آپ بنی گالہ ہوں گے ، فوج مجبورا آئے گی ، ہم ان کے آنے کا اہتمام نہ کریں ، تو عمران خان نے کہاکہ فکر نہ کریں ، ٹھیک ہوجائے گا۔

About admin

Check Also

Sea View Khawar Burney karachi incident complete video – khawar burney statement in court

Sea View Khawar Burney karachi incident complete video – khawar burney statement in court کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *