خانیوال کبیر والا جھنگ روڈ پر مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم کے باعث 7افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے
اے آر وائے نیوز کے مطابق جھنگ روڈ پر اڈا جھلار مدینہ کے نزدیک فیصل آباد سے ملتان جانے والے مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ہولناک حادثے کے بعد بس الٹنے سے خواتین سمیت 7مسافر جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار بس میں 50سے زائد مسافر سوار تھے جنہیں بس کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا ۔حادثہ کا شکار زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کیبر والا منتقل کر دیا گیا ۔
