Home / لیہ کی خبریں / ڈپٹی کمشنر: لیہ سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو سبسڈائز ریٹ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا عمل جاری ہے
Loading...
Layyah News

ڈپٹی کمشنر: لیہ سستے رمضان بازاروں میں صارفین کو سبسڈائز ریٹ پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کا عمل جاری ہے

Layyah News

لیہ(لیہ نیوز)سستے رمضان بازاروں کے ذریعے صارفین کو ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد نوش کی فراہمی کا عمل جاری ہے جس کی منظم بنیادوں پر مانیٹرنگ بھی جاری ہے ،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سستارمضان بازار کوٹ سلطان کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔اے ڈی سی آر نعیم اللہ بھٹی ،جی اے آر محمد سلمان تنویر ،نائب تحصیل دار محمد یونس ہنجرا ،مارکیٹ کمیٹی اور ضلع کونسل کے حکام بھی موجو د تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سبزیوں ،پھلوں ،گوشت ،آٹے ،چینی، مشروبات کے سٹالوں کا معائنہ کیااوربازار کے اختتام تک اشیاء کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے سیکورٹی انتظامات وصفائی کا بھی جائزہ لیا۔انچارج سستے رمضان بازار محمد یونس ہنجرا نے اشیائے خوردنوش کی رسدو طلب کے مطابق فراہمی اورڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضر ی کے بارے میں آگاہ کیا۔

Layyah News

Loading...

About admin

Check Also

Layyah Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *