چیمپئنز ٹرافی ،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری میچ بارش کے باعث منسوخ ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا

 
برمنگھم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیاہے اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش کے باعث 46 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45اوورز میں 291رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی ۔ہدف کے بعد ایک بار پھر میدان میں بارش نے ڈیرے ڈال لیے اور بارش کے رکنے پر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 33اوورز تک محدود کرتے ہوئے ہدف کو 235کر دیا گیا ۔آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی تو تین وکٹوں کے نقصان پر 9اوورز میں 53رنز بنائے لیکن ایک بار پھر بارش نے کھلاڑیوں کو پولین پہنچا دیا تاہم مقررہ وقت تک انتظار کرنے پر بھی بارش نہیں رکی تو میچ کو منسوخ کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیئے گئے ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 100 رنز بنائے جبکہ لیوک رونکی 65 اور راس ٹیلر 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزلوڈنے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 جبکہ جان ہیسٹنگز نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر مارٹن گپٹل اور لوک رانچی نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اننگر کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 40رنز جوڑے تاہم اس موقع پر گپٹل 26رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بن گئے۔میچ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد بارش کے باعث روک دیا گیا اور بعد ازاں اسے 46 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔لیکن بارش ویسٹ انڈین بلے بازوں کے لئے کچھ بہتر ثابت نہ ہوئی ، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی وقفے وقفے سے آسٹریلوی باﺅلرز کا نشانہ بنتے رہے، لیون رونکی ہیزٹنگ کا شکار ہوئے جبکہ ان کا سکور65 تھا، ٹیلر بھی 46 رنز بنا کر ہیزٹنگ کا شکار ہوئے، بروم 14 رنز بنا کر جبکہ نشام 6 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آﺅٹ ہوئے، انڈریسن اور سینٹر نے 8،8 سکور کئے ملنے بھی ویسٹ انڈین ٹیم کے سکور میں محض 11 رنز جوڑ سکے جبکہ بلوٹ بغیر کوئی رنز بنا کر ا?ﺅٹ ہوگئے، اس طرح ویسٹ انڈین ٹیم 45 اوورز میں 291 رنز بنا سکی۔

About admin

Check Also

Layyah News

انگلینڈ کو شکست دیکر پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

لیہ نیوز کارڈف: پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *