Home / لیہ کی خبریں / پنجاب حکومت صوبہ بھر میں رمضان پیکج کے تحت 9ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے: مہر اعجاز اچلانہ

پنجاب حکومت صوبہ بھر میں رمضان پیکج کے تحت 9ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے: مہر اعجاز اچلانہ

لیہ (لیہ نیوز)پنجاب حکومت کے صوبے بھر میں 9ارب روپے کے تاریخی رمضان پیکج کے تحت 318سستے و رمضان بازاروں میں صارفین کو مارکیٹ سے کم نرخوں پر اشیاء خورد نوش کی فراہمی عام آدمی کو معاشی ریلیف کی جانب اہم عملی پیش رفت ہے ،یہ بات صوبائی وزیر اقدامات براے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے سستے رمضان بازار کوٹ سلطان کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔انچارج سستا رمضان بازار نائب تحصیل دار محال محمد یونس ہنجرا،وائس چیئرمین مہر سعید اچلانہ ،مجیب خان ،حسیب خان گورمانی ،عمران اچلانہ موجود تھے۔صوبائی وزیر نے آٹے ،چینی ،دالوں ،کچن ایٹمز ،مشروبات کے سٹالوں کا معائنہ کیا اور سیکورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ آٹا ،چینی ،چنے کی دال،بیسن ،سیب ،کیلے ،کھجور،گھی ،کوکنگ آئل ،گوشت ،انڈے ،تازہ سبزیاں ودیگر اشیاء خورد نوش مارکیٹ سے کم نرخوں پر فراہم کیے جار ہے ہیں ۔(لیہ نیوز)صوبائی وزیر نے مارکیٹ کمیٹی کے حکام کو تمام اشیائے خورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

About admin

Check Also

Layyah

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

The Academy for the youth Football training Layyah | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *