Home / قومی خبریں / (ن) لیگی صوبائی وزراء نے پنجاب کے بجٹ2017/18 کے بعد ماضی کی روائت برقرار رکھی ،ایسی بات کر دی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا)

(ن) لیگی صوبائی وزراء نے پنجاب کے بجٹ2017/18 کے بعد ماضی کی روائت برقرار رکھی ،ایسی بات کر دی کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا)

Layyah News

لاہور حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے صوبائی وزراء نے سابقہ حکومتوں کی طرح ماضی کی روائت کو برقرار رکھتے ہوئے پنجاب کے بجٹ2017/18کو صوبے کی پائیدارترقی وخوشحالی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی ایوان میں ہنگامی آرائی صرف سیاسی مشہوری اور قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش ہے ، پیپلزپارٹی ‘(ق) لیگ اور تحر یک انصاف کی سیاست ختم ہو چکی ، قوم انکو آئندہ عام انتخابات میں مسترد کر دیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطا بق پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر ،چوہدری شیر علی ،خلیل طاہر سندھو ،ملک ندیم کامران ،رانا مشہود احمد خان ،میاں مجتبیٰ شجاع الر حمن اور دیگر نے کہا کہ بجٹ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک نہیں درجنوں منصوبے شامل ہیں اوربجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں لگایا بلکہ صحت تعلیم اور پانی کے صاف پانی سمیت دیگر منصوبوں پر اربوں روپے مختص کیے ہیں اور سر کاری سکولوں کو سولر پر منتقل کر نا بھی پنجاب حکومت کا تاریخ اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تعلیم،صحت،زراعت اورصاف پانی کے منصوبوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور عوامی فلاح و بہبود کو مقدم رکھاگیاہے اور اپوزیشن کا کام ہی احتجاج اور انتشار کی سیاست کر نا ہے مگر وہ اس میں مکمل ناکام ہوں گے اور قوم انکو مسترد کرتی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہی گی اور وزیر اعلی شہبا زشر یف کی قیادت میں پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا شروع ہونیوالا دورہ جاری رہیگا اور ہر دن قوم کیلئے ترقی اور خوشحالی لائیگا ۔واضح رہے کہ سابقہ حکو متوں میں شامل وزرا بھی اسی طرح بجٹ کے فوری بعد اپنی حکومتوں کی جانب سے بجٹ کے نام پر پیش ہونے والے اس گورکھ دھندے کو ہمیشہ تاریخ کا بہترین بجٹ ہی قرار دیا جاتا رہا ہے چاہے مہنگائی کے طوفان سے عوام کی سانس بند ہو جائے وزرا نے اپنی نوکری پکی کرنے کے لئے حکومت کی تحسین کرنا اپنے ذمے فرض کیا ہوتا ہے ۔

About admin

Check Also

Layyah News

Sea View Khawar Burney karachi incident complete video – khawar burney statement in court

Sea View Khawar Burney karachi incident complete video – khawar burney statement in court کراچی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *