Home / لیہ کی خبریں / معزز شہریوں کے ساتھ مل کر جرائم کا خاتمہ کردیں گے:اصغر خان لغاری ایس ایچ او کوٹ سلطان
Loading...
Layyah News

معزز شہریوں کے ساتھ مل کر جرائم کا خاتمہ کردیں گے:اصغر خان لغاری ایس ایچ او کوٹ سلطان

Layyah News

لیہ(لیہ نیوز)ایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان محمد اصغر خان لغاری کی انجمن تاجران جمن شاہ کے عہدیداران سے ملاقات جمن شاہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے مشترکہ جدوجہد کا عزم ۔تفصیل کے مطابق انجمن تاجران جمن شاہ کے عہدیداران حاجی محمد انور گبر ،حاجی عاشق حسین کورائی ،محمد اختر بھٹی کی تھانہ کوٹ سلطان کے ایس ایچ او محمد اصغر لغاری سے ملاقات شہر کے اہم معاملات زیر بحث لائے گئے (لیہ نیوز)اس موقع پر محمد اصغر لغاری نے کہا کہ جمن شاہ شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں کی مقامی انجمن تاجران نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کر کے منشیات پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے انھوں نے کہا کہ دیگر شہروں کی سماجی ،مذہبی تنظیموں کے ساتھ مل کر منشیات پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں محمد اصغر خان لغاری نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ معزز شہریوں کے ساتھ مل کر جرائم کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر ے۔(لیہ نیوز)انور گبر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہماری پوری کوشش ہو گی کہ ہم انتظامیہ کے ساتھ مکمل معاونت کریں ۔

Loading...

About admin

Check Also

Layyah Police | Layyah News Layyah News

بھرتی برائے کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ کےلئے فارم بھرتی کی تقسیم کا عمل شروع ،خصوصی کاﺅنٹر کا قیام

بھرتی برائے کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ کےلئے فارم بھرتی کی تقسیم کا عمل شروع ،خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *