Home / لیہ کی خبریں / لیہ ۔لیہ مائنر اڈا مجاہد آباد کے مقام پر نہر کا پشتہ کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑ نے سے فصلات کا نقصان ، ہرسال یہاں سے پشتہ ٹوٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلات کا نقصان ہوتا ہے۔علاقہ مکین
Loading...
Layyah News

لیہ ۔لیہ مائنر اڈا مجاہد آباد کے مقام پر نہر کا پشتہ کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑ نے سے فصلات کا نقصان ، ہرسال یہاں سے پشتہ ٹوٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلات کا نقصان ہوتا ہے۔علاقہ مکین

Layyah News

لیہ(لیہ نیوز)گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لیہ مائنر اڈا مجاہد آباد کے مقام پر پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑ گیا ،نزدیکی فصلات کا نقصان،علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہر کا شگاف پر کردیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لیہ مائنر اڈا مجاہد آباد کے مقام پر نہر کا پشتہ کمزور ہونے کی وجہ سے شگاف پڑ گیا جس کی وجہ سے نزدیکی رقبہ میں کاشت شدہ 5ایکڑ کپاس کی فصل نہر کے پانی کی وجہ سے تباہ ہو گئی ،نہر کا پشتہ ٹوٹنے پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹوٹے پشتہ کو مرمت کرکے بند کردیا علاقہ مکینوں اللہ وسایا،محمد بخش،عمران احمد،رمضان علی،شبیر حسین ،اللہ ڈیوایا و دیگر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیہ مائنر کا پشتہ یہاں پر عرصہ دراز سے کمزور ہے جس کے بارے محکمہ نہر کو متعدد بار آگاہ کیا لیکن کبھی بھی شنوائی نہ ہوئی انہوں نے کہا کہ ہرسال یہاں سے پشتہ ٹوٹ جاتا ہے جس کی وجہ سے ہماری فصلات کا نقصان ہوتا ہے

Layyah News

Loading...

About admin

Check Also

Layyah Police | Layyah News Layyah News

بھرتی برائے کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ کےلئے فارم بھرتی کی تقسیم کا عمل شروع ،خصوصی کاﺅنٹر کا قیام

بھرتی برائے کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ کےلئے فارم بھرتی کی تقسیم کا عمل شروع ،خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *