Home / لیہ کی خبریں / لیہ پولیس کی سال 2017ءکی کارکردگی
Loading...
Layyah Police Performance of 2017 | Layyah News Layyah News
Layyah Police Performance of 2017 | Layyah News

لیہ پولیس کی سال 2017ءکی کارکردگی

لیہ پولیس کی سال 2017ءکی کارکردگی ،3936درج ہونے والے مقدمات میں 6293ملزمان گرفتارکرکے4کروڑ 39لاکھ 17ہزار584روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ،سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپورکاروائی 393مقدمات درج کرکے بھاری مقدارمیں منشیات برآمد،564مجرمان اشتہاری،37عدالتی مفرور گرفتارکئے گئے ،2627افراد کے خلاف انسدادی کاروائی عمل میں لائی گئی، انتہائی قلیل مدت میں انقلابی اقدامات ،عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقیام امن کیلئے غیرروائتی اندازمیں کام کیاگیا،پولیس ورک میں جدیدٹیکنالوجی کو بھرپور فروغ دیاگیا، کمیونٹی پولیسنگ اورپولیس آفیشلزکی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد بحال کرنے کیلئے بھی اقدامات ،سماج دشمن عناصر کے خاتمے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس آفیشلزنے جذبہ خدمت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے ۔ ناصر مختار راجپوت۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ ناصر مختار راجپوت نے ضلعی پولیس کی سال 2017ءکی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امن وامان کے قیام کوضروری بنانے کیلئے ضلعی پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کارلارہی ہے تاکہ عوام بلاخوف وخطرچین کی زندگی بسرکرسکے معاشرے میں قانون کی حکمرانی اور عوام میں احساس تحفظ پیداکرنے کیلئے کوشاں ہیںاورانتہائی قلیل مدت میں انقلابی اقدامات کئے گئے عوام کے جان ومال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے غیرروائتی انداز میں کام کیاجار ہا ہے جدت اور شفافیت کو فروغ دینے کیلئے پولیس ورک میں جدیدٹیکنالوجی کو بھرپور فروغ دیاگیادرپیش چیلنجز سے پروفیشنل طریقے سے نمٹاگیا ، کمیونٹی پولیسنگ اور پولیس آفیشلز کی فلاح وبہبودکیلئے بھی بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیںانھوں نے کہا کہ جرائم کوکنٹرول کرنے کیلئے کئے گئے اقدامات کے مثبت تنائج سامنے آئے ہیں علاوہ ازیں عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کمپلینٹ سیل میں سائلین کے مسائل سننے اور مساجد میں کھلی کچہریوں کاانعقاد کیاجارہاہے انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ2017ءمیں کل3936مقدمات درج ہوئے جن میں قتل کے24،اقدام قتل34، ضرر203، پولیس پر حملہ08، دیگرملازمین پر حملہ34، اغواءبالغاں 139،زنائ75،مہلک حادثہ64، غیرمہلک حادثہ54، ڈکیتی05، راہزنی42، نقب زنی39، سرقہ عام247، سرقہ مویشی75، سرقہ وہیکل85، بجرم382تعزیرات پاکستان10، جوائ32، اسکے علاوہ متفرق2174مقدمات درج ہوئے انھوں نے کہاان مقدمات میں ملوث 6293ملزمان کو گرفتارکرکے چالان عدالت کیاجاچکاہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے 04کروڑ39لاکھ17ہزار584 روپے کی مالیت کا مال مسروقہ برآمدکیاگیاجبکہ اسکے علاوہ16گینگز کے81خطرناک ملزمان کوگرفتارکرکے نہ صرف ان کے خلاف 116مقدمات ٹریس آﺅٹ ہوئے بلکہ65لاکھ 36ہزار 300روپے مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمدکیااور اسلحہ ناجائز 14پسٹل ،02ریوالور ،01رائفل ،65گولیاں برآمد کی گئیں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 393مقدمات درج کرکے 160بوتلیں شراب،2355لیٹر شراب ،978کپیاں،5100 لیٹرلہن، 61بٹھیاں شراب،56.462 کلوگرام چرس،3.207کلوگرام ہیروئن،9کلوبھنگ ،675گرام افیون ،1049.590کلو گرام پوست برآمدکرکے سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاگیا جبکہ اسلحہ کے بھی 199مقدمات درج کرکے ناجائز اسلحہ کلاشنکوف،رائفل،پسٹل برآمدکئے گئے جبکہ564 مجرمان اشتہاری جن میں 54سنگین مقدمات میں مطلوب تھے شامل ہیں گرفتارکئے گئے اور 37عدالتی مفرور بھی گرفتارکئے گئے علاوہ ازیں 2627اشخاص کے خلاف انسدادی کاروائی کرتے ہوئے گرفتارکیاگیاڈی پی اونے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے
خاتمے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے پولیس آفیشلزنے جذبہ خدمت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دیئے اورانشاءاللہ آئندہ بھی پولیس کے جوان اپنے ذمہ داریاں مقدس فریضہ سمجھ کر سرانجام دیتے رہیں گے۔

Layyah Police Performance of 2017 | Layyah News Layyah News
Layyah Police Performance of 2017 | Layyah News
Loading...

About admin

Check Also

Layyah Police | Layyah News Layyah News

بھرتی برائے کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ کےلئے فارم بھرتی کی تقسیم کا عمل شروع ،خصوصی کاﺅنٹر کا قیام

بھرتی برائے کانسٹیبل سپیشل پروٹیکشن یونٹ کےلئے فارم بھرتی کی تقسیم کا عمل شروع ،خصوصی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *