جارحیت ہوئی تو امریکا، پڑوسی ممالک کو نتائج بھگتنا ہونگے ، ایران

عرب اسلامی اتحاد کی طرف سے ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں

بیلسٹک میزائلوں کی رینج 3 ہزار کلو میٹر تک بڑھائیں گے ، وزیر دفاع حسین دہقان تہران (آئی این پی) ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان نے کہا ہے کہ اگر ایران کیخلاف کوئی جارحیت ہوئی اور اس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوا تو پڑوسی ملکوں اور امریکا کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے ، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عرب اسلامی اتحاد کی طرف سے لاحق ہونے والے ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، عراقی ملیشیا الحشد الشعبی بھی ہمارے مخالفین سے نمٹنے کی بھرپور طاقت رکھتی ہے ، ایران کے دفاعی اور میزائل پروگرام کا دفاع کرتے ہوئے حسین دہقان نے کہا کہ ہم بیلسٹک میزائلوں کی تیاری جاری رکھیں گے اور ان کی رینج 3 ہزار کلو میٹرتک بڑھائی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ ایران کو خطرات کا شکار کرنے کی تمام سازشوں کو بری طرح ناکام بنادیا جائے گا۔

About admin

Check Also

Indian cricketer Saru Ganguly told ISI's power | Layyah News

Indian cricketer Saru Ganguly told ISI’s power | Layyah News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *